ساہیوال: کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں- سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر

ساہیوال: یوم دفاع پاکستان کے موقع پر محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام شہری دفاع کے رضاکاروں نے ایک ریلی نکالی جو سول ڈیفنس آفس سے شروع ہو کر ڈی سی آفس پر اختتام پذیر ھوئی۔ ریلی کی قیادت سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر نے کی۔ ریلی میں شریک رضاکاروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ہو صورت یقینی بنائیں گے۔ سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر نے رضاکاروں کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ عوام ان خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں ۔ بعد ازاں وہ 1971کی جنگ میں شاندار خدمات سر انجام دینے والے سول ڈیفنس ہیرو محمد ادریس تمغہ شجاعت کے گھر گئیں اور انہیں تمام قومی رضاکاروں کی طرف سے تہنیتی پھول پیش کئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*