کمشنر ساہیوال کا ڈویژن بھر میں جاری اینٹی ڈینگی مہم کا تفصیلی جائزہ

کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید نے کہا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر سرگرمیاں تیز کر دی ہیں تا کہ عوام کو ڈینگی بخار سے بچایا جا سکے ۔ضلعی انتظامیہ اینٹی ڈینگی مہم تیز کریں اور ایسی تمام جگہوں کی مسلسل نگرانی کریں جہاں بارش کا پانی کھڑا ہو ۔انہوں نے یہ ہدایت اپنے دفتر میں ہونے والے ایک خصوصی اجلاس میں دی جس میں ڈویژن بھر میں جاری اینٹی ڈینگی مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز اور متعلقہ افسران نے ویڈیو لنک سے شرکت کی ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے واضح احکامات کے بعد مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ مرتب کر کے روزانہ کی بنیاد پر انہیں بھجوانے کی ہدایت کی ۔کمشنر محمد احسن وحید نے مزید ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ عوام میں ڈینگی مچھر کے لاروے کی تلفی اور ان کی افزائش روکنے کیلئے آگہی مہم بھی چلائے تا کہ ہر فرد اپنے گھر اور گلی محلے میں مچھروں کی افزائش روکنے میں انتظامیہ کا ہاتھ بٹائے ۔انہوں زیر تعمیر عمارات ،قبرستانوں ،کھلی جگہوں ،ٹائر شاپس اور پارکوں کی خصوصی مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی ۔بعد ازاں کمشنر محمد احسن وحید نے پورے کمشنر آفس میں جاکر اینٹی ڈینگی مہم کا جائزہ بھی لیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*