میرے دروازے عوام اور میڈیا کے لوگوں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں:آر پی او طارق عباس قریشی

ساہیوال: ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے کہا ہے کہ میرے دروازے عوام اور میڈیا کے لوگوں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں،کوئی بھی سائل کسی بھی وقت اپنے مسئلہ کے حل کے لئے رجوع کر سکتا ہے،جونیئر افسران اورپولیس کو ڈرا دھمکا کر نہیں بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کر کے ان سے کام لیا جائے -ان خیالات کا اظہار انہو ں نے الیکٹرانک میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا -انہوں نے کہا کہ ان کی پوری ٹیم ہمہ تن گوش ہو کر عوام کی خدمت کرے گی، میڈیا نمائندوں نے مختلف مسائل پرتوجہ مرکوز کروائی جس پر انہو ں نے نہ صرف حل کرنے کی یقین دہانی کروائی بلکہ فوری احکامات جاری کئے -شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے متعلق ایک مربوط پلان تیار کر کے ٹریفک کنٹرول کرنے اور عوام میں میڈیا کے ذریعے ٹریفک قوانین پر عملدر آمد بارے آگہی کو یقینی بنایا جائے گا –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*