ساہیوال اسسٹنٹ کمشنر نے باجوہ فلنگ سٹیشن کی اچانک چیکنگ کی اور پیمانہ میں کمی ثابت ہونے پر پمپ سیل کر دیا

ساہیوال: اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور نے جی ٹی روڈ پر واقع باجوہ فلنگ سٹیشن کی اچانک چیکنگ کی اور پیمانہ میں کمی ثابت ہونے پر پمپ سیل کر دیا -انہوں نے یہ چیکنگ ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی ہدایت پر پٹرول پمپس کی اچانک چیکنگ کے دوران کی – باجوہ فلنگ سٹیشن پر نہ صرف پٹرول کی زائد قیمت وصول کی جا رہی تھی بلکہ پیمانہ میں بھی ردوبدل کر کے صارفین کو کم پٹرول فراہم کیا جا رہا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*