ساہیوال ڈپٹی کمشنر اور سول ڈیفنس کی مشترکہ کاروائی،غیر قانونی ڈی کینٹنگ میں ملوث 3دوکانیں سیل،2کے خلاف مقدمات بھی درج

ساہیوال: ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے ایل پی جی مافیا کے خلاف کارروائی،غیر قانونی ڈی کینٹنگ میں ملوث 3دوکانیں سیل،2کے خلاف مقدمات بھی درج -تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے مسلسل عوامی شکایات پر سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر کے ہمراہ فرید ٹاؤن میں ایل پی جی ڈی کینٹنگ میں ملوث دوکانوں کی اچانک چیکنگ کی -ڈسٹری بیوشن نہ ہونے اور حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر 3دوکانیں سیل،2دوکانوں کے مالکان راوی گیس سنٹر کے محمد شہباز اور بابا فرید گیس سنٹر کے محمد الیاس کے خلاف مقدمات بھی درج-واک گیس ایجنسی کا ناقص حفاظتی اقدامات پر چالان کیا گیا -ڈپٹی کمشنر نے ایل پی جی ڈی کینٹنگ کرنے والے تمام دوکاندروں کو وارننگ دی ہے کہ وہ گیس سپلانی کرنے والے اداروں سے ڈسٹی بیوشن حاصل کریں اور تمام ضروری حفاظتی اقدامات کو مکمل کریں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی -انہوں نے سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر کی مسلسل کارروائیوں کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے انہیں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی تا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور حادثات کی روک تھام ہو –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*