چیچہ وطنی: بلوچستان میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوان راؤ سبحان کی نماز جنازہ ادا


چیچہ وطنی : بلوچستان میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوان راؤ سبحان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، تدفین آبائی گاؤں قبرستان 119 تیرہ اے ایل  میں کی گئی

شہید کی نماز جنازہ بڑے بھائی پاک نیوی کے جوان راؤ کامران نے پڑھائی ۔ شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔
شہید جوان کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی۔ راو سبحان شہید نے تقریبا 9 ماہ قبل پاک فوج کو جوائن کیا تھا. پاک آرمی کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی .صدر پاکستان اور آرمی چیف کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*