ساہیوال ضلعی انتظامیہ عید الا ضحی کے موقع پر عوام کی صحت کا تحفظ یقینی بنائے گی-ڈپٹی کمشنر

ساہیوال: ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عید الا ضحی کے موقع پر عوام کی صحت کا تحفظ یقینی بنائے گی،صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ تمام ضوابط پر سختی سے عمل در آمد کرایا جائے گا اور مویشی منڈیاں شہر سے 2کلومیٹر کی دوری پر لگائی جا سکیں گی جبکہ خریداری کے لئے بھی منڈی آنے والے افراد کو ماسک پہننا لازمی ہو گا -انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں عیدالاضحی کے موقع پر ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد کے لئے بلائے گئے اجلاس میں کہی جس میں اے ڈی سی جنرل محمد فاروق اکمل کے علاوہ ضلع کے تمام بلدیاتی اداروں کے چیف افسران نے شرکت کی -انہو ں نے کہا کہ کسی جانور کو شہر کی حدود میں لانے یا فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہو گی اور تمام منڈیوں قربانی کے جانور وں کے فروخت کے لئے عید سے 15دن پہلے فنگشنل ہو جائیں گی -انہوں نے تمام چیف افسران کو ہدایت کی کہ منڈیوں کو کھلی جگہوں پر لگایا جائے اور ایک ہی جگہ خریداروں اور جانوروں کا رش نہ ہو نے دیں اور گاڑیوں کے لئے وسیع پارکنگ رکھی جائے -ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے مویشی منڈیوں میں تعینات تمام ڈیوٹی سٹاف کو لازمی ماسک پہنے،میڈیکل کیمپ لگانے اور لائیو سٹاک کے عملے کی تعیناتی کی بھی ہدایت کی -انہو ں نے عوام سے اپیل کی کہ بوڑھے،بچوں اور بیمار افرادمنڈیوں میں نہ آئیں تا کہ ان کی صحت کا تحفظ کی جا سکے –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*