اوکاڑہ ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری روم کا افتتاح-جدید سہولیات اور خدمات سے آراستہ خوب صورت شکایات سیل کی تعمیر، آرپی او

اوکاڑہ : ریجنل پولیس آفیسرساہیوال ہمایوں بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ کھلی کچہری سے عوام کو ریلیف ملتا ہے اور ساتھ ہی پولیس فورس کی کارکردگی کا بخوبی اندازہ ہوجاتا ہے ضلع اوکاڑہ میں جدید سہولیات اور خدمات سے آراستہ خوب صورت شکایات سیل کی تعمیر سے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے وژن “سروس ڈلیوری”کی تکمیل ہوئی ہے ترجما ن پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری روم کا افتتاح کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈی پی او نے دیگر جاری تعمیراتی کاموں پر ریجنل پولیس آفیسر ہمایوں بشیر تارڑ کو بریفنگ دی جس پر آر پی او ساہیوال نے تعمیراتی منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ جہاں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع اوکاڑہ کی پولیس عمر سعید ملک کی قیادت میں سرگرم ہے وہاں عام شہریوں کی سہولیات کاخیال رکھنا، ریٹائرڈ پولیس ملازمین اور بالخصوص شہداء کے لواحقین کو اپنے خاندا ن کی طرح سلوک کرنے پر بھی عمر سعید ملک تحسین کے حقدار ہیں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف جہاد کرتے ہوئے جس طرح ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک، ضلع کے افسران اور ملازمین نے خدمات انجام دی ہیں اس کا اجر کسی انسان یا ادارے کے بس کی بات نہیں اللہ تعالیٰ ہی ان کو اجر عظیم سے نوازے گا میں تو دعا گو ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*