تھانہ کسووال کی حدود میں جھگڑا۔ فائرنگ سے 2 خواتین جانبحق جبکہ ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی

تھانہ کسووال کے علاقہ موضع دادوانہ میں بچے کی رسم ختنہ پر گھر آئے مہمانوں کے درمیان جھگڑا ۔ فائرنگ سے 2 خواتین جانبحق جبکہ ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی

تھانہ کسووال کے علاقہ موضع دادوانہ میں بچے کی رسم ختنہ پر گھر آئے مہمانوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا ۔ جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 خواتین جانبحق ہو گئیں ۔ جبکہ ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا ۔زخمیوں میں خاتون سمیت 2 افراد کی حالت تشویشناک ھے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال ریفر کر دیا ۔
تھانہ کسووال پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کاروائی کاآغاز کر دیا ۔ تاھم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ذرائع کے مطابق جبیل برداری میں آپسی رشتہ داری کے معاملہ پر رنجش تھی۔جس بناء پر یہ واقعہ پیش آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*