ساہیوال:ضلع میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور آرمی کا مشترکہ فلیگ مارچ

ساہیوال :ضلع میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کو برقراررکھنے کیلئے فلیگ مارچ کیا گیا.
ڈی پی او امیر تیمور خان کی ہدائیت پر ساہیوال پولیس نے پاکستان آرمی ہمراہ مشترکہ فلیگ مارچ کیا ۔ مارچ میں سٹی سرکل ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس، پاکستان آرمی اور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کی گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ڈی پی او ساہیوال نے اس موقع پر کہا کہ ساہیوال پولیس ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے پوری طرح تیار ہے۔قانون شکن عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*