تاجر برداری کاروبار کے دوران حکومت کے متعین کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدر کریں.ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید

ساہیوال: ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے تاجر برداری پر زور دیا ہے کہ وہ کاروبار کے دوران حکومت کے متعین کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدر کریں تا کہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے -تاجروں کا فرض ہے کہ وہ اس خطر ناک اور جان لیوا بیماری کو پھیلنے سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں -وہ یہاں اپنے دفتر میں تاجر نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے جس میں ضابطہ اخلاق پر پابندی کے حوالے سے تفصیلی غورو خوض کیا گیا -ڈی پی او امیر تیمور اور اے ڈی سی جنر ل محمد فاروق اکمل بھی ملاقات میں موجود تھے -انہوں نے کہا کہ حکومت نے چھوٹی مارکیٹوں کو تاجروں کا مطالبہ مان کر عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے اور اب تاجروں کا فرض ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدر آمد کو یقینی بنائیں اور مقررہ اوقات میں ہی دوکانوں کو کھولیں تا کہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے -اجلاس میں ڈی پی او امیر تیمور نے بازاروں میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کی بھی یقین دہانی کرائی -تاجر رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کو یقین دلایا کہ وہ کاروبار کے دوران مرتب کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کیا جائے گا اور حکومت کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کا اطلاق من و عن ہو گا –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*