پی ٹی آئی کی حکومت نے بدترین مہنگائی سے لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیاہے- امیر جماعت اسلامی ضلع ساہیوال میاں محمد رحمت اللہ وٹو

ساہیوال: امیر جماعت اسلامی ضلع ساہیوال میاں محمد رحمت اللہ وٹو نے کہا ہے کہ ایل پی جی گیس کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ غریبوں کا معاشی قتل ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے بدترین مہنگائی سے لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا ہے۔پیٹرول،بجلی،گیس اور روزمرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتوں میںمسلسل اضافہ عمران خان کے ویژن کی مکمل ناکامی ہے۔جماعت اسلامی ساہیوال سینیٹر سراج الحق کے وژن کے مطابق آئندہ ماہ مارچ میں کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف” مارگئی مہنگائی“ کے سلوگن سے روڈ کارواں کا انعقاد کرے گی۔شہر بھر کی یونین کونسلوں میں کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی ساہیوال میں عہدیداران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر محمد رفیق رشید، آصف محمود (ایڈووکیٹ)، محمد امجد شاہین ، چوہدری مظہر حسین اور ڈاکٹر زاہدمحمود بھی موجودتھے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب خود کہا کرتے تھے کہ قیمتیں بڑھا کر ریونیو اکھٹا کرکے حکومت چلانا تو نالائق اور نااہل لوگوں کا طریقہ رہا ہے اور آج وہ خود اس پر عمل پیرا ہیں۔ تبدیلی سرکارنے 18 ماہ کے اپنے دورے اقتدار میں اپنی نااہل ٹیم کی بدولت ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں ریکارڈ بدترین مہنگائی نے غریبوں کے چولہے بند کردیئے ہیں۔اگر وزیر اعظم کا دوافراد کا کچن 2 لاکھ میں گزارا نہیں کرسکتا تو 15 ہزار والا ملازم کہاں جائے۔ ملک کی 80 فیصد آبادی دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*