چیف سیکرٹری پنجاب میجر( ر) اعظم سلیمان اور آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا دورہ ساہیوال

چیف سیکرٹری پنجاب میجر( ر) اعظم سلیمان اور آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا دورہ ساہیوال۔

تحریک انصاف کے منتخب ارکان اسمبلی سے ملاقات اور سرکاری محکموں کے افسران سے خطاب۔

رائے حسن نواز کی طرف سے ساہیوال اور چیچہ وطنی سے موٹر وے تک دو رویہ سڑکوں، ٹیکنالوجی کالج کو انجئنرنگ یونیورسٹی کا درجہ دینے، چیچہ وطنی اوور ہیڈ برج کی مرمت اور اکنامک زون کے قیام کا مطالبہ۔

صوبائی حکومت ان مطالبات پر ہمدردانہ غور کرکے انہیں حل کرے گی اور ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا

انتظامیہ اور پولیس منتخب نمائندوں سے قریبی رابطہ رکھیں ۔ عوام سے قریبی رابطہ، ان کی دفاتر تک آسان رسائی اور اوپن ڈور پالیسی ہر سرکاری افسر کی بنادی زمہ داری ہے۔ چیف سیکرٹری کی افسران کو ہدایت ۔

روزمرہ اشیاء صرف کی قیمتوں کے کنٹرول سے مطمئن نہیں ہوں۔ منڈیوں کو سختی سے مانیٹر کریں ۔ سول اور پولیس افسران فیلڈ کے مشترکہ دورہ کریں اور دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریاں لگائیں ۔ میجر (ر) اعظم سلیمان

ہوائی فائرنگ، وال چاکنگ، لاوڈ سپیکر کے استعمال اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی متواتر جاری رکھیں ۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر

کلین اینڈ گرین مہم پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول دیا جا سکے۔ چیف سیکرٹری پنجاب

تجاوزات، لینڈ مافیا اور ملاوٹ کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری رکھیں ۔ چیف سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان کی تینوں اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*