چیچہ وطنی: پولیس تھانہ صدر کاروائی، خطر ناک ڈکیت گینگ کے 3افراد گرفتار۔ نقدی دیگر سامان اور ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے احکامات کی روشنی میں پولیس تھانہ صدر چیچہ وطنی کی کاروائی خطر ناک ڈکیت گینگ کے 3ممبران گرفتار نقدی 2لاکھ 30ہزار، 11عدد موبائل فونز لیپ ٹاپ، تین عدد موٹر سائیکل و دیگر سامان اور ناجائز اسلحہ رائفل 44بور، پسٹل 30بور 2عدد معہ متعدد گولیاں برآمد تفصیلات کے مطابق SHOتھانہ صدر چیچہ وطنی سب انسپکٹر ریاض احمد اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے غلام مصطفےٰ عرف ٹینی گینگ کے تین ممبرا ن سرغنہ غلام مصطفی عرف ٹینی سمیت، محمد جاوید ولد نیک محمد، مظہر حسین ولد ولی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان ساہیوال کے علاوہ ضلع بہالنگر، وہاڑی، پاکپتن، اور قصور میں بھی درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔ملزمان رات کی تاریکی میں گھروں میں گھس کر اسلحہ کے زور پر واردات کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے نقدی 2لاکھ 30ہزار، 11عدد موبائل فونز لیپ ٹاپ، تین عدد موٹر سائیکل و دیگر سامان اور ناجائز اسلحہ رائفل 44بور، پسٹل 30بور 2عدد معہ متعدد گولیاں برآمد۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے ٹیم کو شاباش دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*