ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ساہیوال کا چیچہ وطنی میں ماڈل بازار قائم کرنے کے لیے مختص جگہ اور قائم عارضی پناہ گاہ کا دورہ

چیچہ وطنی: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ساہیوال اسد رضا کاظمی کا چیچہ وطنی میں ماڈل بازار قائم کرنے کے لیے مختص جگہ اور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال چیچہ وطنی میں قائم عارضی پناہ گاہ کا دورہ ، اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی راجہ قاسم محبوب جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ عارضی پناہ گاہ کی وزٹ کے دوران انہوں نے وہاں پر مقیم شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایات جاری کیںاور پناہ گاہ میں مقیم رہائیشیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کے پنجاب حکومت ان کے لیے بہتر اور بر وقت سہولیات کے لیے تمام سرکاری وسائل کو بروئے کار لائے گی۔ عوام کو ان کی بنیادی حقوق پر مبنی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*