کمشنر ساہیوال اور ریجنل پولیس آفیسرساہیوال کی کھلی کچہری

ساہیوال: کمشنر ساہیوال احسن وحید اور ریجنل پولیس آفیسرساہیوال ہمایوں بشیر تارڑ کی کھلی کچہری۔ جس میں پولیس اور دیگر تمام سول محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ شہریوں کی کثیر تعداد نے اپنے اپنے مسائل افسران کو پیش کئے جن پر کمشنر ساہیوال احسن وحید اور آر پی او ساہیوال ہمایوں بشیر تارڑ نے متعلقہ افسران سے کیس کی نوعیت اور پراگرس معلوم کی اور موقع پر ان کے حل کے احکامات جاری کئے۔ آنے والے تمام افراد کے مسائل تفصیل سے سنے گئے اور ان کے حل کے لیے احکامات صادر کئے گئے۔ مزید تفتیش طلب امور متعلقہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور سول ضلعی افسران کے پاس بھجوائے گئے اور انہیں بہت جلد ان تمام امور کو حل کرنے کی ہدایت دی۔کمشنر ساہیوال احسن وحید اور آر پی او ساہیوال ہمایوں بشیر تارڑ نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہمارے دفاتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو جلد انصاف فراہم کرنا اور مظلوموں کی داد رسی کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ پولیس اور شہریوں میں مثالی رابطہ استوار رکھا جائے گا۔ —

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*