ضلع ساہیوال میں پردیسی، بے سہارا، بے گھر افراد، مزدوروں اور مسافروں کو سخت سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے عارضی پناگاہیں قائم

ساہیوال: وزیر اعظم پاکستان عمران خا ن کے ویژن اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دونوں تحصیلوں میں گذشتہ رات پردیسی، بے سہارا، بے گھر افراد، مزدوروں اور مسافروں کل 49 افراد کو سخت سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے عارضی پناگاہوں میں منتقل کیا گیا اور انہیں کھانے کی فراہمی و رات قیام کے لئے گرم بستر بھی مہیا کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے عارضی پناگاہوں میں کئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مستحق شہریوں کو ریلیف کی فراہمی موجودہ حکومت کا مشن ہے، پناہ گاہوں کے قیام کے حوالہ سے ایک جامع روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سماجی خدمت کا شعبہ بہت وسیع ہے اس میں حکومت، انتظامیہ اور مخیر حضرات باہمی مشاورت و تعاون سے آگے بڑھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*