صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا ٹی ایچ کیو عارف والا کا دورہ

عارفوالا: صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی اتوار چھٹی کے روز عارفوالا آمد۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی تعداد پوری ہے تاہم پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی پوری کی جارہی ہے، ہمارے دور حکومت میں صوبہ بھر کے لئے ریکارڈ میڈیکل آفیسرز تعینات کئے گئے، مزید 22 سو سپشلسٹ ڈاکٹرز اور 18 ہزار پیرا میڈیکل سٹاف کی تعیناتی کی جا رہی ہے ۔

اس موقع پر مقامی ایم پی اے چوہدری نعیم ابراھیم، اے سی سید آصف حسین شاہ، ایم ایس ڈاکٹر رؤف علوی اور دیگر افسران بھی موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*