عارف والا: بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر- سکول جانیوالے 2 بھائی موقع پر جاں بحق

عارف والا میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھنے سے صبح کے وقت دھند چھائی رہی، عارف والا میں پاکپتن روڈ پر بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے سکول جانیوالے 2 بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔
اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی اور دیگر شہروں میں دھند کا راج رہا، شدید دھند کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاتر ہوئی۔موٹر وے پولیس نے شہریوں کو دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوران سفر گاڑی پر فوگ لائٹس استعمال کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*