ساہیوال: ریٹائرڈ ہیڈ کنسٹیبل پولیس افسران کے نام پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار۔مقدمہ درج

ساہیوال: رشوت لینے والا اور رشوت دینے والا دونوں جہنمی ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن (ر) محمدعلی ضیاء نے علی شیر نامی ریٹائرڈ ہیڈ کنسٹیبل کو پولیس افسران کے نام پر رشوت لیتے ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمہ درج کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق علی شیر جو کہ محکمہ پولیس کا ریٹائرڈ ہیڈ کنسٹیبل ہے اس نے غلام مصطفی نامی شخص سے 5ہزار روپے بطور رشوت لیے اور بتایا کہ کسی پولیس آفیسر کو دینے ہیں اور تمہارا کام کروادوں جو کہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور پولیس تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروا کر پابند سلاسل کروا دیا۔اس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن.(ر)محمد علی ضیاء نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اس میں کوئی ریٹائرڈ ہو یا حاضر سروس پولیس ملازم ہو کوئی جرم کرے گا تو بمطابق قانون سزا دی جا ئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*