چیچہ وطنی: آٹھویں محرم کے حوالے سے شبیعہ ذوالجناح کے دو جلوس برآمد

چیچہ وطنی۔ آٹھویں محرم کے حوالے سے شبیعہ ذوالجناح کے دونوں جلو س برآمد ہو گئے۔
پہلا جلوس برمکان سید ظفر علی شاہ گؤ شالہ وارڈ نمبر 21سے برآمد ہوا ۔ جواپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ بلاک نمبر10 گھنٹہ گھر چوک میں اختتام پذیر ہوگا ۔جبکہ دوسرا جلوس بر مکان بابا حقی شاہ بلاک نمبر 7سے برآمد ہوا۔ جو اپنے مقرہ راستوں سے ہوتا ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ بلاک نمبر 11 میں اختتام پذیر ہوگا۔
جلوس کے اندر عزاداروں کی جانب سے زنجیر زنی۔ سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کی جا رہی ہے۔ جبکہ جلوس کہ راستوں میں عزاداروں کے لیئے پانی اور دودھ کی سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں .
دوسری جانب انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے ناقص انتظامات کیئے گئے۔ جلوس کے منتظمین نے سکیورٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*