چیچہ وطنی : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے 10محرم الحرام کو برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ

چیچہ وطنی : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے 10محرم الحرام کو برآمد ہونے والے مرکزی جلوس بلاک نمبر 4 کے روٹس کا دورہ کیا، سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

چیچہ وطنی: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے 10محرم الحرام کو برآمد ہونے والے مرکزی جلوس بلاک نمبر 4 کے روٹس کا دورہ کیا، سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پرڈی ایس پی / ایس ڈی پی اوچیچا وطنی سرکل ساجد محمود گوندل اور اس ایچ او تھانہ سٹی چیچا وطنی چوہدری عبدالرشید ،ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض احمد بھٹی ،انچارج سکیورٹی انسپکٹر سعید خان لودھی و دیگر افسران اور منتظمین جلوس بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے کہا کہ محرم الحرام کے تمام جلوس و مجالس کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ جلوس کے راستوں پر سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں ۔جلوس کے دوران گلیوں، بازاروں کو بیرئیر، خاردارتاروں اور قناتوں سے عارضی طور پر بند کیا جائے گا۔ جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر میٹل ڈیٹکٹرز سے چیکنگ کی جائے گی اور جلوس کے دوران گھروں کی چھتوں پر پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ ٹریفک کے بہاؤ کیلئے موثر انتظامات کیے جائیں گےاور جلوس ہائے کے روٹس کی چیکنگ بذریعہ ٹیکنیکل آلات کروائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شرکاء جلوس کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ڈسٹرکٹ انتظامیہ بھی پولیس کیساتھ ملکر ہر ممکنہ سہولت فراہم کرے گی اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے گی ۔ڈی پی او نے کہا کہ جلوسوں کے تمام روٹس پر سی سی ٹی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور محرم الحرام کے جلوس کی بذریعہ سی سی ٹی وی کیمرہ جات نگرانی کے لیے سپیشل کمانڈ اینڈ کنٹرول ویکل بھی تیار کروائی گئی ہے جس کے ذریعے آن لائن مونیٹرنگ کی جا سکے گی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے۔ مزید کہا کہ محرم الحرام کی مجالس اورجلوسوں کے دوران امن و امان کے قیام کے لئے تمام سیکورٹی ذرائع بروئے کارلائے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*