ساہیوال: عشرہ محرم الحرام کے حوالہ سے سکیورٹی پلان جاری۔ 211جلوسوں اور807مجالس پر 1100سے زائد اہلکار تعنیات ہونگے

ساہیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے حوالہ سے سکیورٹی پلان جاری کردیاہے۔ اور عشرہ محرم الحرام کے تمام پروگراموں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جا ئے گی۔ ضلع بھر کے کل 211جلوسوں اور807مجالس پر کل 1100سے زائد پولیس اہلکاربائی نیم ڈیوٹی پر مامور کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران کیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں Aکیٹیگری کے 31، Bکیٹیگری کے 92اور Cکیٹیگری کے 88جلوس جبکہ Aکیٹیگری کی 128، Bکیٹیگری کی340اور Cکیٹیگری کی 339مجالس ہوں گی۔ جس میں ایس پی انوسٹی گیشن ساہیوال میڈم شاہدہ نورین کی زیر نگرانی 05 ڈی ایس پیز،20انسپکٹر،62سب انسپکٹر،127اسسٹنٹ سب انسپکٹر،136ہیڈ کنسٹیبلان اور 754کنسٹیبلان و لیڈیز کنسٹیبلان کل 1105اہلکاران سمیت 250قومی رضاکار، 945والینٹئرز بھی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلوس و مجالس کی چیکنگ سراغ رساں کتوں، بم ڈسپوزل سکواڈ، میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے اور خواتین کی چیکنگ بذریعہ لیڈیز سٹاف کی جائے گی۔ اہم مقامات پر واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں گے۔ تمام جلوس و مجالس پر چار پوائنٹس پر چیکنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔ ہر مجلس و جلوس کی آڈیو، وڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی جبکہ مرکزی جلو س کے روٹ پر CCTVکیمرے بھی نصب کیے جائیں گے اور کمانڈ اینڈ کنٹرول وہیکل کے ذریعہ بھی اہم جلوس و مجالس کی بذریعہ CCTVکیمرہ جات DPOآفس کے کنٹرول روم میں آن لائن نگرانی کی جا ئے گی۔ ضلعی سطح پر ڈی پی اوآفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا۔ ایلیٹ فورس کے جوان اہم مجالس کے ارد گرد اور جلوس کی صورت میں جلوس کے آگے اور پیچھے سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس سے ملحقہ گلیوں کو عارضی رکاوٹیں لگا کر بند کیا جا ئے گا۔ جبکہ چھت ڈیوٹی پر بھی مسلح اہلکارڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔ اس سلسلہ میں ٹریفک پلان علیحدہ سے جاری کیا جا رہا ہے تا کہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ شرانگیز تقاریر، وال چاکنگ، لاؤڈ سپیکر اور ناجائز اسلحہ پر سختی سے پابندی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اورپولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں، کسی بھی مشکوک سرگرمی و لاوارث سامان کی فوری اطلاع پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15یا کنٹرول روم نمبر040-4221149پر دیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔

ترجمان ضلع پولیس ساہیوال

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*