ڈسٹرکٹ پولیس پاکپتن کی کاروائی ، جعلی کیپٹن گرفتار

پاکپتن: پولیس نے جعلی کاغذات سے لوگوں کی پراپرٹی پر قبضہ کرنے اور خود کو کیپٹن ظاہر کرکے لوگوں کو بلیک میل کرنے والا جعلی کیپٹن گرفتار کرلیا. ملزم نہایت ہوشیاری سے سرکاری دفاتر میں بھی کام نکلوانے کی غرض سے خود کوحساس ادارے کا ملازم ظاہرکرتا تھا اور کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث تھا.اس کے علاوہ متعدد کنال زمینوں کی جعلی دستاویزات بنا کر نہایت مکاری سے زمینوں پر قابض تھا. مذکورہ ملزم عرصہ دراز سے لوگوں کو بے وقوف بنا رہا تھا. اسی اثناء میں ملزم خود کو کیپٹن ظاہر کرکے کام نکلوانے کی غرض سے ڈی پی او آفس پاکپتن آیا جس کو مشکوک ظاہر ہونے پر پوچھ گچھ کی گئی، تو ملزم خود کو کیپٹن ثابت کرنے میں ناکام رہا. لہٰذا ملزم شاہد جاوید ولد ظہور احمد جاوید سکنہ محمد ٹاؤن عارفوالا کو موقعہ پر ہی گرفتار کر کے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 244/19 زیردفعہ 170/419 ت پ تھانہ فریدنگر درج کر لیاگیا. مزید تفتیش جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*