ایس ڈی پی او چیچہ وطنی کے دفتر میں خدمت مرکز اور ڈاکٹ کے اجراء کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی میں خدمت کاؤنٹر کا آغاز

چیچہ وطنی: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کہا ہے کہ تحصیل چیچہ وطنی میں SDPOچیچہ وطنی کے دفتر میں خدمت مرکز اور ڈاکٹ کے اجراء کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی میں خدمت کاؤنٹر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔قبل ازیں چیچہ وطنی اور اس کے گردو نواح کے دور دراز کے علاقوں سے عوام کو کریکٹر ویری فیکیشن، لرننگ لائسنس، کے حصول اور اسطرح کی دیگر 14اقسام کی آن لائن سہولیات کے لیے ساہیوال جانا پڑتا تھا۔ جبکہ اس سروس کے آغاز سے اب چیچہ وطنی کی عوام کو ان کی تحصیل کی سطح پر پولیس کی جانب سے معیاری سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ اس اقدام سے جہاں لوگوں کے قیمتی وقت کی بچت ممکن ہو سکے گی وہاں ٹرانسپورٹ پر اٹھنے والے اخراجات کی بھی بچت ہو گی۔ مزید انہوں نے کہا کہ ڈاکٹ کے حصول کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہستپال چیچہ وطنی میں باقاعدہ خدمت کاؤنٹر کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے جس سے تحصیل ہسپتال میں آ نے والے زخمیوں کو بر وقت ڈاکٹ فراہم کیا جا ئے گا جس کے حصول کے لیے تھانہ جانے کی ضرورت پیش نہ ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں خدمت مرکز اور خدمت کاؤنٹر پر پڑھا لکھا نوجوان او ربااخلاق عملہ تعینات کیا گیا ہے۔جو آنے والے سائلین سے اچھے اخلاق سے پیش آ ئے گا تاکہ ساہیوال پولیس کے سلوگن”تحفظ عزت کے ساتھ“پر کار بند رہتے ہوئے عوام کو معیاری سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*