چیچہ وطنی: موٹروے پولیس نے عید الفطر کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے اور سواریوں کی اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی

چیچہ وطنی ڈپٹی انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس احمد ارسلان ملک کی ہدایت پر موٹروے پولیس ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی کی زیر نگرانی این فائیو سنٹرل زون بیٹ 16 چیچہ وطنی نے عید الفطر کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے اور سواریوں کی اوور لوڈنگ، موٹرسائیکل سواروں کی وائلیشن کر نے و الوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ جس میں مسافروں سے وصول کیا گیا زائد کرایہ واپس کرنے کے ساتھ ساتھ وائلیشن کرنے والی پبلک سروس گاڑ یوں کو 24گھنٹے کے لیے بند بھی کیا گیا ڈی ایس پی عاطف چودہری نے اپنی زیر نگرانی عید کے موقع پر اس مہم کی نگرانی کی۔ عید کی تعطیلات کے دوران مسافروں سے زائدکرایہ وصول کرنے اور مسافروں کی اوور لوڈنگ کے متعلق شکایات کے ازالہ کے لیے چیچہ وطنی بیٹ نے خصو صی کیمپ کے ساتھ ساتھ سپیشل کنٹرول روم بھی قائم کیا اور مسافر اوورلوڈنگ اور زائد کرایہ وصولی کی شکایات 130ہیلپ لائن کے علاوہ قائم کیے گئے۔ اس موقع پر بس/ہائی ایس ٹرمینل پر بریفنگ دیں اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ میٹنگ کر کے اس بات کو یقینی بنایا گیاکہ وہ عید کے موقع پر زائد کرایہ کی وصولی اور اوور لوڈنگ سے اجتناب کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*