اوکاڑہ: گیمبر اڈے کے پاس مسافروں سے بھری وین کو آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی. ریسکیو 1122

اوکاڑہ: جی ٹی روڈ گیمبر اڈے کے پاس مسافروں سے بھری وین کوگیس لیکج اور وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی . ریسکیو زرائع

اوکاڑہ حادثے میں کل گیارہ افراد متاثر ہوئے جن میں دو بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ بچوں, مرودں اور عورتوں سمیت 9 زخمی ہوئے.اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس, ریسکیو اور 2 فائر وہیکلز فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ گئی اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دی

اوکاڑہ ریسکیو1122 کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پایا ریسکیو نے متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کردیا ڈاکڑوں نے 2 بچے, ایک عورت اور ایک مرد کل 4 متاثرین کو جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ہے. ریسکیو زرائع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*