سانحہ ساہیوال حکومتی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے: جمعیت علماء اسلام سربراہ مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال حکومتی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے سی ٹی ڈی کو لگام نہ ڈالی گئی تو ملکی سالمیت خطرات میں رہے گی۔ موجودہ حکومت امن و امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حبیب اللہ چیمہ سے سانحہ کی تفصیلات لیتے ہوئے کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک بھر میں امن و امان کی تباہ کن صورتحال کو کنٹرول کرنے کی بجائے عوام کی قتل و غارت شروع ہوچکی ہے جس سے حالات خانہ جنگی کی طرف بڑھیں گے انہوں نے سانحہ ساہیوال کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت عدل فاروقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو اسی جگہ سزا دے کر ورثاء کو انصاف مہیا کرے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لیئے دعائے مغفرت اور ورثاء کے صبر جمیل کے لیئے دعائیہ کلمات اور پیغام بھی دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*