چیچہ وطنی : عوام الناس کی شکایات کے ازالہ کیلئے بلدیہ ہال میں ڈی سی ساہیوال کی کھلی کچہری کا انعقاد ۔

چیچہ وطنی : حکومت پنجاب کی جانب سے عوام الناس کی شکایات کے ازالہ کیلئے بلدیہ ہال میں محمد زمان ڈی سی ساہیوال نے کھلی کچہری لگائی ۔
کھلی کچہری میں سائیلین نے مسائل اور شکایات کے انبار لگا دئیے ۔

ڈی سی ساہیوال نے تمام سائیلین کے مسائل اور شکایات کو سن کر متعدد مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے کھلی کچہری میں محکمہ ہیلتھ ، محکمہ فاریسٹ ، محکمہ پولیس ، محمکمہ تعلیم ، محکمہ بلدیہ ، محکمہ ٹی ایچ کیو، میپکو کے متعلقہ افسران ، عملہ بھی موجود تھا کھلی کچہری میں تاجر برادری ، صحافی برادری ، وکلاء برادری سمیت دوردراز سے آئے سائیلین مرد و خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی
ڈی سی ساہیوال محمدزمان وٹو نے کہا کہ حکومت پنجاب کا کھلی کچہری انعقاد کرنے کا مقصد عوام اور اداروں کے درمیان دوری ختم کرکے ان کے مسائل کوانکی دہلیز اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے ۔
ڈی سی ساہیوال محمد زمان وٹو نے تمام اداروں میں موجود افسران ، ماتحت عملہ کو اپنے کام کو احسن طریقے سے سرانجام دینے پر زور دیا ۔ تاکہ عوامی مسائل میرٹ اور بروقت حل ہوں ۔
ادارے جب تک عوامی مسائل کو ترجیحی بنیاد وں پر حل نہیں کریں گئے اس وقت تک مسائل میں نمایاں کمی واقع نہیں ہوسکتی ۔ ڈِی سی ساہیوال محمد زمان وٹو نے کہا کہ عطائیت کے خلاف کریک ڈاءون جاری ہے ہم کسی کو بھی قیمتی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گئے
جبکہ قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاتفریق جاری رہے گا۔ کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر محمد عابد کلیار ، چیئرمین بلدیہ رانا محمد اجمل خاں ، ڈی ایس پی سرکل ملازم حسین ، ایس ایچ او سٹی رانا آصف سرور ، یوسف جمال ٹکا صدر انجمن تاجران بھی موجود تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*