ساہیوال: پی ٹی آئی رہنما کے بھائی کا اغوا، آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا

ساہیوال میں پی ٹی آئی رہنما کے بھائی کے اغوا کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب۔

تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری میاں عمیر کے چھوٹے بھائی احسان علی کی گمشدگی کا معمہ حل نہ ہو سکا۔ ڈی پی او محمد علی ضیا نے بتایا کہ شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم کے زیر نگرانی ٹیم تشکیل دے دی گئی جبکہ تمام فارنزک شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او اور ڈی پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*