ریجن پولیس آفیسر ساہیوال جیل خانہ جات آفس میں پروموشن کمیٹی کی میٹنگ

ریجن پولیس آفیسر ساہیوال جیل خانہ جات آفس میں پروموشن کمیٹی برائے پروموشن وارڈر سے ہیڈ وارڈر اور ہیڈ وارڈر سے چیف وارڈر منعقد ہوئی جس میں کمیٹی چیئرمین ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ساہیوال کامران انجم ڈپٹی سیکرٹری جنرل گورنمنٹ آف پنجاب لاہورملک شہباز وحید سپرنٹنڈنٹ ہائی سیکورٹی پریزن مسڑ نوید اشرف شامل تھے کمیٹی میں 61وارڈران کو پانچویں سکیل سے پروموٹ کر کے ساتویں سکیل اور 10ہیڈ وارڈران کو ساتویں سکیل سے نوویں سکیل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی آخر میں کمیٹی چیئرمین کامران انجم نے کہا کہ آئندہ بہت جلد عوامی شکایات کے ازالے کیلئے اور ملازمین کے حقوق کے لئے میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں عوام الناس کی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور تمام افسران اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ کی شکایات کا بر وقت ازالہ کر کے رپورٹ بھجوائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*