پاکپتن:تھانہ رنگشاہ ایس ایچ او نے ناکہ پر موٹرسائیکل روک کر 2 کلو سیب بٹور لیئے اور موٹر سائیکل بھی بند کردی۔شہری کا الزام

پاکپتن ۔ نئے پاکستان میں پولیس کا نیا کارنامہ
پاکپتن۔تھانہ رنگشاہ کے ایس ایچ او نے ناکہ پر موٹرسائیکل روک کر 2 کلو سیب بٹور لیئے اور موٹر سائیکل بھی بند کردی۔


عبدالمالک ولد عبدالغفور نے علاقہ مجسٹریٹ کو دو کلو سیب واپس لینے کیلئے درخواست دے دی۔
قطبیہ چوک کے قریب ایس ایچ او تھانہ رنگشاہ ملک حسنات نے ناکہ لگا رکھا تھا مجھےروکا موٹرسائیکل کے کاغذات مانگے میں نے موٹر سائیکل کی رجسٹریشن بک اور اپنا شناختی کارڈ دکھا کر اپنی ملکیت بھی ثابت کردی مگر ایس ایچ او نے کہا 2 کلو سیب لاکر دو سیب لاکر دینے کے باوجود میری موٹرسائیکل بند کردی۔ درخواست گزار کا موقف
عبدالمالک نے عدالت سے انصاف مانگتے ہوئے موٹرسائیکل کی سپرداری اور 2 کلو سیب واپس دلوانے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*