ساہیوال: اچانک ہارٹ اٹیک سے جان بچانے کیلئے معروف ماہرامراض قلب ڈاکٹرحسیف رضا نے ایمرجنسی فارمولا بتا دیا

ساہیوال: عوام اچانک ہارٹ اٹیک سے جان بچانے کیلئے معروف ماہرامراض قلب ڈاکٹرحسیف رضانے ایمرجنسی فارمولابتادیا ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں شعبہ دل وارڈ کے انچارج معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹرحسیف رضا نے عارضہ قلب سے بچاؤ کیلئے ایک تیز ترین نسخہ بتایاہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیلرلیب سید محمد طلال کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اچانک ہارٹ اٹیک سے ہونے والی اموات کو روکنے کیلئے 40سال اوپرعمر کے مردوخواتین ایک ہینڈی کٹ ہروقت اپنے پاس رکھیں جس میں 4گولیاں ڈسپرین ‘4گولیاں اینجی سڈ اورڈیپونڈ ،این ٹی فائیوسکن پیچ موجودہوں۔اگرکسی کو سینے کے وسط میں کھچاؤ اوردرد محسوس ہونے لگے جوبائیں بازویاگردن کے دونوں طرف بڑھنے لگے ،اسے پسینہ آجائے ،رنگت زرد ہوجائے ،سانس لینے میں دشواری ہواوراگراپنے اندرشدید بے چینی محسوس کرے تویہ ہارٹ اٹیک کی نشانی ہوگی۔اس کیلئے متعلقہ مریض کو ایک ڈسپرین گولی چباکر نگل جانی چاہیے ،سینے کے بائیں جانب Deponidاین ٹی فائیوسکن (PATCH)لگالینا چایئے ۔اس کٹ مجموعی لاگت صرف پچا س سے پچپن روپے بنے گی۔انہوں نے کہاکہ اس عمل سے ایکسپرٹ ڈاکٹر کے پاس جانے تک متعلقہ شخص موت کے منہ میں جانے اورفوری ہارٹ اٹیک سے بچ جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*