چیچہ وطنی: تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خاتمہ کیلئے آگاہی واک

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان کے خاتمہ کیلئے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ آگاہی واک کا آغاز گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز سے کیا گیا۔ واک کی قیادت ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی ملازم حسین نے کی ۔ آگاہی واک کے دیگر شرکاء میں اسسٹنٹ کمشنر عابد کلیار، چیئرمین بلدیہ رانا محمداجمل خاں، ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا آصف سرور، ایس ایچ او تھانہ صدر زمان رشید وٹو ، صدر بار رانا علی رضا خاں،پروفیسرزکالج ہذا ، تاجر برادری، صحافی برادری، سوسائٹی نمائندگان ،سٹوڈنٹس تنظیموں ، پولیس اہلکاران سمیت ڈگری کالج کے سینکڑوں طلباء نے شرکت کی۔ واک کے شرکاء ہاتھوں میں منشیات سے بچاو کے پینا فلیکسز پکڑےبوائز کالج سے بیگم شہناز چوک میں پہنچے واک کے اختتام پر مفتی ظہیر احمد فاروقی نے خصوصی دعا فرمائی۔
اہلیان چیچہ وطنی ،سٹوڈنٹس تنظیموں نے پولیس کی اس کاوش کو سراہا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*