چیچہ وطنی: ایس ایچ او سٹی رانا آصف سرور ، ایس ایچ او شاہکوٹ وقاص ڈھکو اور محمد افضال اے ایس آئی سٹی معطل. زرائع

چیچہ وطنی: لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا آصف سرور ، ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ وقاص ڈھکو اور محمد افضال اے ایس آئی کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا گیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ وقاص ڈھکو کے خلاف مقدمہ بھی درج۔ زرائع

۔تفصیل کے مطابق چند روز قبل تھانہ شاہکوٹ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ وقاص ڈھکو موقع واردات پر پہنچا ۔ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقعہ سے فرار ہوگئے جبکہ ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ کی گاڑی پر بھی فائر لگے۔ پولیس تھانہ شاہکوٹ نے اپنی تمام توانائیاں صرف کرکے دو دن میں ایک مبینہ ڈاکو حراست میں لے لیا ۔جس کے لواحقین نے ہائیکورٹ میں رٹ کرکے بیلف کے ذریعے تھانہ شاہکوٹ کی تلاشی لی ۔مبینہ ڈاکو تو نا مل سکا لیکن حوالات میں پڑا بستر اور کھانے کے برتن اس کے لواحقین نے پہچان لئے ۔ بیلف نے عدالت کے روبرو یہ بات بتائی تو عدالت نے ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ کو طلب کرلیا اور ایک دن میں ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ۔مبینہ ڈاکو کے خلاف پولیس تھانہ سٹی میں بھی مقدمہ درج تھا اور ریمانڈ پر تھا ۔جسے اسی دن ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا ۔عدالت نے اسے عدالت میں ہی رہا کرکے ایس ایچ او سٹی ۔ایس ایچ او شاہکوٹ ۔اے ایس آئی محمد افضال کو معطل کرنے کا حکم دیا جبکہ ایس ایچ او شاہکوٹ وقاص ڈھکو کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*