اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر مریم خاں کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا اجلاس

اوکاڑہ: پولیو کا خاتمہ ہر شہری کی اولین ترجیح ہونا چاہیے اور اس سلسلہ میں افسران لوگوں کو آگاہی دینے میں آگے آئیں۔ ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے انسداد پولیو مہم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے لئے ترتیب دئیے گئے مائیکروپلان کو مزید بہتر بنایا جائے اور اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل کی سطح پر اقدامات کریں. انسداد پولیو مہم کے دوران لوگوں کو انسداد پولیو ویکسئین کے قطروں کی افادیت سے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں کیونکہ آگاہی سے ہی مزاحمت ختم ہوتی ہے اور مثبت طرز عمل جنم لیتا ہے ۔ پولیو کے خاتمہ کے لئے اقدامات تمام متعلقہ محکموں کا قومی فریضہ ہے اور پاکستانی سطح پر کئے جانے والے انسداد پولیو مہم سے متعلق فیصلوں کو مقامی سطح پر نافذ کرنے اور اس پر پوری شد و مد سے عمل در آمد کے لئے ہر افسر و اہلکار کو کردار ادا کرنا ہے۔ تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنر ز 10دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم سے پہلے تمام متعلقہ محکموں سے میٹنگ کریں اور طے شدہ ایس او پیز کے مطابق اقدامات کو حتمی شکل دیں پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے فول پروف اقدامات کئے جائیں ۔ تحصیل اور ضلع کی سطح پر کنٹرول روم قائم کئے جائیں مقامی لوگوں کی جانب سے بچوں کو انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلانے کے سلسلہ میں مزاحمت کو مقامی لوگوں کی معاونت اور مشاورت سے فوری طور پر دور کیا جائے ۔انہوں نے کہا پورے ضلع میں اس مہم کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گی اور فیلڈ میں مختلف مقامات پر انسداد پولیو ٹیموں اور قطرے پینے والے بچوں کی بھی چیک کیا جائے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*