ساہیوال: تھانہ کمیر کے نواحی گاؤں 125 نائن ایل میں بااثر وڈیرے کا بے سہارہ خاتون پر تشدد

ساہیوال: تھانہ کمیر کے نواحی گاؤں 125 نائن ایل میں بااثر وڈیرے کا بے سہارہ خاتون پر تشدد ۔
بااثر وڈیرہ گھر پر قبضہ کرنا چاھتا ہے سنگین نتائج کی بھی دھمکیاں۔

 

ساہیوال تھانہ کمیر کی رھائشی بشیراں بی بی امداد کے لئے ساہیوال نیوز کے آفس پہنچ گئی خاتون نے ظلم کی داستان بیان کرتے ھوئے کہا کہ میں غریب اور بے سہارا عورت ھوں میری چھوٹی چھوٹی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ھے لوگوں کے مال مویشی پال کر گزارہ کرتی ھوں گاؤں میں سرکاری خالی پلاٹ کے کنارے اپنا چھوٹا گھر بنا کر بیٹھی ھوں بااثر ملزمان شہزاد کھوکھر۔محمد علی نے اپنے ساتھیوں کے ھمراہ مجھے اور میرے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا کہ گھر خالی کرو ۔ بااثر ملزمان کی وجہ سے پولیس تھانہ کمیر میری بات نہیں سن رھی ۔ ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد ضیاء سے اپیل ھے مجھے انصاف و تحفظ فراھم کیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*