ڈرائیکٹر ہیلتھ ساہیوال سلیم صادق کا دوستوں کے ہمراہ نایاب پرندوں کا بےدردی سے شکار

محکمہ وائلڈ لائف ساہیوال کی نااہلی چند پیسوں کی خاطر معصوم پرندوں بیدریغ شکار کی اجازت، ساہیوال دریا راوی کے کنارے مختلف قسم کے نایاب پرندے کا شکار جاری۔۔۔

تفصیل کے مطابق ساہیوال دریا راوی کے کنارے جہاں پر مختلف قسم کے نایاب پرندے آکر بسیرا کرتے ہیں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے ان پرندوں کا شکار کیا جاتا شکار کے لیے لائسنس دیا جاتا ہے مگر اس میں ایک ماہ میں کتنے پرندوں کا شکار کرنا ہے اور اس کی پابندی کرنی ہوتی ہے کوئی پابندی نہیں۔ ساہیوال کے ڈرائیکٹر ہیلتھ سلیم صادق اور ان کے ساتھی نایاب پرندوں کا بڑی بیدردی سے شکار کر رہے ہیں اور کوئی روکنے والا نہیں ۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے عوام نے اپیل کی ہے کہ اس طرح کے شکار کو روکا جائے نایاب پرندوں کے شکار پر دفعہ 144 لگائی جائے اور اس طرح کے شکاریوں پر پابندی لگائی جائے

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*