مصالحتی کمیٹیوں کے قیام سے جرائم اور کرپشن میں کمی واقع ہوئی۔ آر پی او ساہیوال

مصالحتی کمیٹیوں کے قیام سے جرائم اور کرپشن میں کمی واقع ہوئی ان خیالات کا اظہار شارق کمال ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال نے مصالحتی کمیٹی حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ کے ممبران سے ملاقات کے دوران کیا۔ کمیٹی کی قیادت میاں احمد یار وٹو کر رہے تھے جنہوں نے کہا کہ ہم ریجنل پولیس آفیسر صاحب کے اس اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس کمیٹی میں تمام نقطہ نظر کے لوگ جن میں مذہبی سیاسی کاروباری اور میڈیا پرسن شامل ہیں۔اس کمیٹی کے پاس آج تک دو ہفتہ کے اندر 11 کیس آئے ہیں۔جن میں سے 8 کے فیصلہ جات ہوچکے ہیں اور اس پراسس پر فریقین کا ایک پینی بھی خرچہ نہ آیا ہے۔کمیٹی نے گزارش کی کہ اس طرح کی کمیٹیاں پوری ریجن میں بنائی جانی چاہیے ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال نے پوری ریجن میں اس طرح کی مصالحتی کمیٹیاں بنائی جانے کی منظوری بھی دی ہے۔
۔ترجمان ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*