چیچہ وطنی اسسٹنٹ کمشنر کی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی- 4435 کنال(554 ایکٹر)اراضی واگزار کروا لی

چیچہ وطنی: ڈی سی ساہیوال محمد زمان وٹو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی محمد عابد کلیار نے کی بڑی کارروائی، قبضہ مافیا کے خلاف جاری مہم کے دوران ضلع کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4435 کنال (554 ایکٹر)اراضی واگزار کروا لی،جس کی مارکیٹ ویلیوایک ارب 38 کروڑ روپے سے زائد ہے، یہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی محمد عابد کلیارنے چک نمبر13/11ایل میں کی جہاں قبضہ گروپ 18 سال سے غیر قانونی قابض تھا۔کارروائی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے ڈی سی ساہیوال محمد زمان وٹو نے بتایا کہ سال 1960 میں لائیو سٹاک بریڈنگ سکیم کے تحت محمد خالد ولد محمد شریف اور فوجدار خان ولد فضل داد خان کو بالترتیب 1974 کنال اور2461 کنال زرعی رقبہ 20 سالہ لیز پر دیا گیاجس میں سال 1980 میں مزید 20 سال کی توسیع کی گئی،سال 2000 میں لیز کی مدت ختم ہونے کے بعدمذکورہ قابضین نے سرکاری رقبہ خالی کرنے کی بجائے عدالت میں کیس دائر کر دیا،جو سول اور سیشن عدالتوں سے خارج کر دیا گیا،تاہم قابضین نے لاہور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی جسے 25 اکتوبر کو خارج کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہائی کورٹ میں نے خود پیش ہو کرغیر قانونی قبضے کےخلاف حکومت کا موقف پیش کیا۔ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی محمد عابد کلیار نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 554 ایکٹر رقبے کا قبضہ فوری طور پر واپس لے لیا اور تین زرعی ٹیوب ویل کے غیر قانونی کنکشن بھی منقطع کر دئیے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے بتایا کہ ریونیو عملے کو کھڑی فصل کا تخمینہ لگانے اور قابضین کے خلاف تاوان ڈالنے کیلئے ضروری کارروائی کی ہدایت بھی دے دی گئی ہے۔ قبضہ مافیا کے خلاف جاری مہم کے دوران اب تک ضلعی انتظامیہ نے 10715 کنال اراضی قابضین سے واگزار کروا لی ہے جس کی مالیت 4 ارب سے زائد ہے اور یہ مہم پوری طاقت سے جاری رہے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*