ضلع بھر کے 85جلوسوں اور105مجالس پر کل 1177پولیس اہلکاربائی نیم ڈیوٹی پر مامور کئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال غلام مبشر میکن

ساہیوال۔ عشرہ محرم الحرام کے حوالہ سے9-10محرم کاسکیورٹی پلان جاری کردیاہے ۔ ضلع بھر کے 85جلوسوں اور105مجالس پر کل 1177پولیس اہلکاربائی نیم ڈیوٹی پر مامور کئے گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال چوہدری غلام مبشر میکن نے اپنے دفتر میں پولیس افسران سے میٹنگ کے دوران کیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں Aکیٹیگری کے 18، Bکیٹیگری کے 44اور Cکیٹیگری کے 23جلوس جبکہ Aکیٹیگری کی 11، Bکیٹیگری کی41اور Cکیٹیگری کی 53مجالس ہوں گی۔ جس میں ایس پی انوسٹی گیشن ساہیوال سجاد حسین گجر کی زیر نگرانی05 ڈی ایس پیز،17انسپکٹر،61سب انسپکٹر،97اسسٹنٹ سب انسپکٹر،96ہیڈ کنسٹیبلان اور 900کنسٹیبلان و لیڈیز کنسٹیبلان کل 1177اہلکاران سمیت 141قومی رضاکار، 523والینٹئرز بھی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلوس و مجالس کی چیکنگ سراغ رساں کتوں، بم ڈسپوزل سکوارڈ، میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے اور عورتوںکی چیکنگ بذریعہ لیڈیز سٹاف کی جائے گی اور اہم مقامات پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے۔ تمام جلوس و مجالس پر چار پوائنٹس پر چیکنگ کو یقینی بنایا جائے گا ۔ ہر مجلس و جلوس کی آڈیو، وڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی جبکہ CCTVکیمرے بھی لگائے جائیں گے۔ ضلعی سطح پر ڈی پی اوآفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا۔ ایلیٹ فورس کے جوان اہم مجالس کے ارد گرد اور جلوس کی صورت میں جلوس کے آگے اور پیچھے سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس سے ملحقہ گلیوں کو عارضی رکاوٹیں لگا کر بند کردیا جائے گا جبکہ چھت ڈیوٹی پر بھی اہلکارڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ شرانگیز تقاریر ، وال چاکنگ ، لاﺅڈ سپیکر اور ناجائز اسلحہ پر پابندی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں، پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی و لاوارث سامان کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*