ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال نے تو ہین رسالت کیس کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہو ئے جعلی عامل کو سزا ئے موت اور 50ہزار رو پے جر مانہ کی سزا سنا دی

ساہیوال: ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال نے تو ہین رسالت کیس کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہو ئے جعلی عامل کو سزا ئے موت اور 50ہزار رو پے جر مانہ کی سزا سنائی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال راجہ صفدر اقبال نے تو ہین رسالت کیس کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہو ئے جعلی عامل ارشد سردار کو سزا ئے موت اور 50ہزار رو پے جر مانہ کی سزا سنائی ۔عدم ادائیگی جر مانہ مجرم کو 6ماہ کی قید بھگتنا ہو گی ۔استغاثہ کے مطابق ملزم ارشد سردار نے 5مئی 2015کو چک 9/93ایل میں عامل بن کر حضور کی شان میں گستاخی کی اور بی بی زینب کے بارے میں غلط ریمارکس دئے جس پر حنیف اطہر ایک شہری کی رپورٹ پر پو لیس یوسف والا نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو جیل بھیج دیا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*