چیچہ وطنی تھانہ سٹی پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی،سیکنٹروں پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد، تین افراد گرفتار

پولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی کی میڈیا ٹیم کی نشاندہی پر پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاون۔ سینکڑوں پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد ، 3 افراد گرفتار۔

چیچہ وطنی میں موسم تبدیل ہوتے ہی پابندی کے باوجود پتنگ بازی عروج پر تھی ۔جس پر میڈیا کی ٹیم نے آوازاٹھائی اور مسئلہ ڈی ایس پی کے نوٹس میں دیا جس پرپولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاون کیا۔ پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف بھر پور کاروائی کر کے سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمدکر کے3 افرادکو گرفتار لیا۔ پولیس اور شہریوں نے پتنگ فروشوں کی نشان دہی کرنے پر میڈیا کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*