چیچہ وطنی: پی پی 201، پی ٹی آئی امیدوار پیر صمصام بخاری۔زرائع

پاکستان تحریک انصاف چیچہ وطنی کی طرف سے پی پی 201 میں ضمنی الیکشن کے لیے سابق وزیر مملکت سید صمصام بخاری کا نام فائنل کر لیا۔زرائع

پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے ابھی تک پی پی 201 میں ضمنی الیکشن کے لیے امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا زرائع کے مطابق مقامی مسلم لیگ ن گروپ نے پی پی 201 کے لئے اپنے مضبوط امیدوار کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے. پارٹی پالیسی کے مطابق آئندہ دو تین روز میں باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا امیدوار مقامی جٹ گروپ سے ہی ہوگا ۔ الیکشن لڑنے کے لئے موثر حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے. انشااللہ جیت مسلم لیگ ن کی ہو گی
واضح رہے کہ سابق وزیر مملکت سید صمصام بخاری این اے 141 اوکاڑا 1 سے الیکشن 2018 لڑے تھے اور انہوں نے اپنے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار نعیم عباس سے شکست کھائی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رائے مرتضی اقبال خاں نے ایم این اے کا حلف لیا جس پر یہ نشست خالی ہوئی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*