پاکپتن ۔چیف جسٹس سپریم کورٹ کی دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنجشکر آمد کے موقعہ پر اوقاف متاثرین کا احتجاج

پاکپتن ۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کی دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنجشکر آمد کے موقعہ پر اوقاف متاثرین نے احتجاج کیا ۔ محکمہ اوقاف کے درجنوں متاثرین نے چیف جسٹس کی توجہ کے لیے انصاف انصاف کے نعرے لگائے۔ اوقاف متاثرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر چیف جسٹس ثاقب نثار کے متعلق نعرے درج تھے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے اوقاف متاثرین کو معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار 6 اگست کو محکمہ اوقاف زمین کے متاثرین کیس کی خود سماعت کر رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*