مسلم لیگ (ن) حلقہ 149چوہدری محمد طفیل جٹ ساہیوال کے قریب پولیس تشدد سے شدید زخمی

چیچہ وطنی:سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و امیدوار مسلم لیگ (ن) حلقہ 149چوہدری محمد طفیل جٹ ساہیوال کے قریب پولیس تشدد سے شدید زخمی گردن اور بازو اور سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ مسلم لیگی ورکرز نے انکو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کیا جہاں پر انکو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔طبی امداد کے بعد چوہدری محمد طفیل جٹ نے ہسپتال میں موجود لیگی ورکرز سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ظلم و بر بریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں سیاسی ورکرز پر ایسا بیہمانہ تشدد ڈکٹیٹرز حکومتوں میں بھی دیکھنے میں نہیں آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ورکرز پر امن رہے اور حکومت کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کے استقبال کیلئے لاہور ضرور پہنچیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*