چیچہ وطنی: شہر میں کرکٹ کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا- صدر کرکٹ ایسوسی ایشن

چیچہ وطنی کرکٹ ٹیمزکا ایک اہم اجلاس حافظ وسیم کی صدارت میں منعقد ہوا.جس میں شہر بھرکی ٹیمز کے کپتانوں نےشرکت کی.
چیچہ وطنی شہر میں کرکٹ کی بحالی و فروغ کے لیے ایک اہم اجلاس صدور کرکٹ ایسوسی ایشن حافظ وسیم,ناصر بلوچ اور تیمور جٹ کی زیر صدارت نجی ہوٹل میں منعقد کیا گیا جس میں کرکٹ کی بہتری اور گراؤنڈ کی بحالی کے لئے بھرپور کیمپین چلانے اور زیادہ سےزیادہ ٹورنامنٹ منعقدکروانے پر اتفاق ہوا.تمام ٹیمز نے ناصر بلوچ,تیمور جٹ اور حافظ وسیم کی صدارت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیااور آئیندہ بھی کرکٹ کے فروغ کے لئے متحد ہو کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا اجلاس میں موجود تمام کرکٹروں نے کرکٹ کی بہتری کے لئے اپنی سفارشات کا اظہارکیا اجلاس میں شرکت کرنے والے کپتانوں میں ناصربلوچ,تیمورجٹ,حافظ وسیم,طاہرجواد ملک,رضوان احمد جانی,شبیراحمد,میاں ظفررحمانی,محمداکبر,ملک حیدر, مزمل خان,بلال رانجھا,حافظ وسیم لیفٹی,محمد فاروق ، بابا کرکٹ رانا مون و دیگر کھیلاڑیوں نے شرکت کی ۔

کر کٹ بحالی کا جوسفر ایک قافلے کی صورت میں لکڑمنڈی سے شروع ہوا تھا وہ آج ایک کارواں کی شکل اختیار کر گیا ہے.آخر میں حافظ وسیم کی طرف سے کرکٹروں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*