چیچہ وطنی: لو میرج جوڑے پر فائرنگ،خاتون جاں بحق شوہر زخمی

چیچہ وطنی: بائی پاس نزد الغنی چوک پر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر کارسوار مسلح افراد کی فائرنگ خاتون موقع پر ہی جانبحق شوھر زخمی۔
ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب
مقتولہ مسرت بی بی نے ایک ماہ قبل سلطان نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی ۔

 گاؤں 175 نائن ایل کے رھائشی سلطان نامی شخص نے ایک ماہ قبل مسرت بی بی سے پسند کی شادی کی تھی اسی رنجش کی مسرت بی بی کے تین مسلح بھائیوں بائی پاس چوک میں بوریوالا روڈ پر فائرنگ کر دی جس سے مسرت بی بی موقع پر جانبحق جبکہ شوھر سلطان شدید زخمی ھو گئے ۔ تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواھد اکٹھے کرکے ابتدائی کاروائی کےبعد لاش اور زخمی کو تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں سلطان کو تشویشناک حالت کے باعث ڈی ایچ کیو ساہیوال ریفر کر دیا۔


زخمی سلطان کے مطابق مسرت بی بی کے بھائیوں سفیان۔ عدنان اور عمران نے فائرنگ کی ھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*