اوکاڑہ:عمران 100 دن کےایجنڈے سےعوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے: شہبازشریف

اوکاڑہ: عمران خان 100 دن کےایجنڈے سےعوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، مخالفین گالم گلوچ، ہم محنت کرتے رہے. یواین ڈی پی رپورٹ کےمطابق پنجاب تعلیم اورصحت میں سب سےآگےہے.وزیراعلیٰ پنجاب و صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے والوں کو عوام نفرت کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ یو این ڈی پی رپورٹ کے مطابق پنجاب تعلیم، صحت میں سب سے آگے ہے۔ مخالفین گالم گلوچ جبکہ ہم کام کرتے رہے،  ابھی عمران نے 100 دن کا ایجنڈا دیا، اس سے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ آپ نے 5 سال میں خیبر پختونخوا کو برباد کر دیا۔ وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب تمام صوبوں سے آگے ہے یہ ہمارے لئے خوش آئند ہے۔

شہباز شریف نے اپنے خطاب میں شاعری کا سہارا بھی لیا، انھوں نے کئی شعر کہے، پنجاب کی ترقی کو مانے زمانہ، اب ڈھوندے گا نیازی کوئی اور بہانہ۔ وزیراعلی نے ایک اور  شعر یوں سنایا، دنیا میں پنجاب کا نام ہوا، جھوٹا نیازی کا ہر الزام ہوا، زرداری ناکام ہوا۔ عمران خان کو اپنے ایک اور شعر میں یوں مخاطب کیا، پنجاب ہے ٹاپ پر، کچھ رحم کرو اپنے آپ پر۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*