غیر متعلقہ افراد کا جعلی بلدیہ چیچہ وطنی آفیشل اکاوئنٹ بنانے کی بھرپور مذمت کرتا ہوں: اپوزیشن لیڈر چوہدری فیاض کمبوہ

سوشل میڈیا پر بلدیہ چیچہ وطنی کا واٹس اپ گروپ اور میسنجر گروپ جعلی اور بوگس ہے ، اس کی نہ ہاوس سے منظوری لی گئی اور نہ کسی منتخب کونسلر کو اعتماد میں لیا گیا

آفیشل گروپ کا ایڈمن اصولی طور پہ چئیرمین بلدیہ اور اپوزیشن لیڈر بلدیہ کو ہونا چاہیے، مگر نہ مجھے اور نہ کسی کونسلرز اس اکاوئنٹ کو بناتے وقت اس کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور نہ ہی چئیرمین رانا اجمل کو کوئی بات پتہ ہو گی بلکہ شاید ان کو سوشل میڈیا استعمال بھی نہ کرنا آتا ہوں،جعلی بلدیہ آفیشل گروپ کے ایڈمنز وہ لوگ ہیں جو نہ تو کونسلر ہیں اور نہ ہی بلدیہ کے ملازم ہیں ، بلکہ غیر منتخب شدہ وہ انتشار پسند ٹولہ ہے جسکا کام ہی شرفا کی پگڑیاں اچھالنا اور اپنے مخالفین کو بے عزت کرنا ہے ، یہ لوگ شہر کے امن کے دشمن ہیں ، میں بطور اپوزیشن لیڈر بلدیہ اس جعلی اکاوئنٹ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہوں۔ نفرت کا بیوپار کرنے والے اس اکاوئنٹ کو بند کیا جائے اور ساتھ ہی میں سیکیورٹی ایجنسیوں سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ اس کا فوری نوٹس لیا جائے ، تاکہ شہر میں امن کی فضا کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے ، چوہدری فیاض حسین کمبوہ کا کہنا تھا ہم ساہیوال نیوز اور ممتاز صحافی عثمان ساگر کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ اس ایشو پر آپ تنہا نہیں میرا پورا گروپ آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*